Followers

Friday, 3 August 2012

Talash(search)

"تلاش" کا عمل بھی خوب ہے- لوگ نیلے آسمان پر عید کا چاند تلاش کرتے ہیں- قدموں کا نشان دیکھ کر چور کا کھوج لگاتے ہیں- کلائی ہاتھ میں لے کر معدے کے اندر حدت تلاش کرتے ہیں- کھنڈرات دیکھ کر پرانے لوگوں کا چلن ڈھونڈتے ہیں- شادی کے لئے اچھی نسل تلش کرتے ہیں- خوش وقتی کے لئے اچھا جسم تلاش کرتے ہیں- جب بچہ گھر نہیں پہنچتا تو ماں اس کو تلاش کرنے کے لئے دیوانہ وار راہوں اور شاہراہوں پر نکل جاتی ہے- جب اسی بچے کی شادی ہو جاتی ہے تو وہ اپنی بیوی کے کھانوں میں ماں کے پکوانوں کی بو باس تلاش کرتا ہے- جب نوجوان اداس اور تنہا ہوتا ہے ،وہ جیون ساتھی تلاش کرتا ہے- اور جب اسے زندگی کا ساتھی مل جاتا ہے تو وہ اسے گھر چھوڑ کر دوسروں کے جیون ساتھیوں کا نظارہ کرنے باہر نکل جاتا ہے-

- اشفاق احمد، سفر در سفر

No comments:

Post a Comment